شارجہ اوردبئی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ بین الاقوامی ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.1 ریکارڈ کی گئی۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کا مرکز ایران کی بندر گاہ لنگہ تھی اور اس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی جو اماراتی ریاست شارجہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ واضح رہے کہ زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں ابھی تک کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔