صحت کارڈ پرکارڈیالوجی کی سہولیات بلاتعطل جاری رہیں گی،نگراں وزیرصحت پنجاب

نگراں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر جاویداکرم نے صحت کارڈ پر کارڈیالوجی کی سہولیات ختم کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ کے ذریعے کارڈیالوجی کی سہولیات بلاتعطل جاری رہیں گی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر جاویداکرم نے کہا کہ حکومت پنجاب اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کے ساتھ نیا معاہدہ کرنے جارہی ہے، عوام کوصحت کارڈ کے ذریعے سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید بہتری لارہے ہیں،صحت کارڈ بند کررہے ہیں نہ ہی کارڈیالوجی کی سہولیات کو محدود کررہے ہیں بلکہ صحت کارڈ کے ثمرات اصل حق داروں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ پنجاب کے نجی اسپتالوں میں صحت کارڈ پر امراض قلب کا علاج معطل ہوگیا جس کے باعث نجی اسپتالوں میں دل کے مریضوں کو اسٹنٹس سمیت ہارٹ سرجریز غیرمعینہ مدت تک بند کردی گئیں۔اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے تمام نجی اسپتالوں کو کہا تھا کہ یکم جولائی سے نجی اسپتالوں میں دل کے مریضوں کا صحت کارڈ پرعلاج نہیں ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن