ملکی اداروں کیخلاف ایف اے ٹی ایف کو خط لکھنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ملکی اداروں کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو خطوط لکھنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔وفاقی وزارتِ صحت نے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق جرائم پیشہ افراد نے ایف اے ٹی ایف، آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کو ملکی اداروں کے خلاف خط لکھے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی معاشی اداروں کو خط لکھ کر پاکستان پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ کچھ فارماسسٹس کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو خطوط اور ای میل لکھی گئی تھیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمۂ صحت کے حکام نے کارروائی کے لیے ایف آئی اے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن