وفاقی حکومت نے مالی سال2023-24 کے وفاقی بجٹ میں 2000 سی سی سے زائد گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا۔تفصیلات کےمطابق فنانس ایکٹ کے ذریعے2001 سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی ویلیو پر6 فیصد فکس ٹیکس عائد کیا گیا ہے، جو پہلے فائلرز کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جبکہ نان فائلرز کیلئے 3 لاکھ ٹیکس تھا۔اسی طرح 2501 سے 3000 سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر8 فیصد فکس ٹیکس عائد کر دیا گیاہے، جو پہلے فائلرز کیلئے 2 لاکھ روپے، نان فائلرز کیلئے 4 لاکھ ٹیکس تھا۔3000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر10 فیصد فکس ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ جو اس سے پہلے فائلرز کیلئے اڑھائی لاکھ روپےاور نان فائلرز کیلئے 4.5 لاکھ روپے تھا۔سالانہ24 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس میں 2.5 فیصد کا اضافہ کر کے 22.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ سالانہ 24 لاکھ آمدن پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے فکس انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا.بجٹ میں سالانہ 36 لاکھ روپے تک آمدن پر انکم ٹیکس 25 فیصد سے بڑھا کر 27.5 فیصد کر دیا گیاہے۔ سالانہ 36 لاکھ روپے تک آمدن پر4 لاکھ 35 ہزار روپے فکس انکم ٹیکس بھی عائد ہوگا۔سالانہ 60 لاکھ سے زائد آمدن پر انکم ٹیکس 32.5 سے بڑھا کر 35 فیصد کر دیا گیا۔ سالانہ60 لاکھ سے زائد آمدن پر 10 لاکھ 95 ہزار روپے فکس انکم ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے۔