مکاچکلا (نیٹ نیوز) سویڈن میں حکومت کی اجازت پر عید الاضحیٰ کے دن قرآن پاک کی بیحرمتی کے بعد روسی صدر ولادمیر پیوٹن داغستان پہنچے، جہاں انہوں نے ایک مسجد کا دورہ کیا اور اس دوران قرآن پاک سینے سے لگائے رکھا۔ عالمی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولاد میر پیوٹن جمہوریہ داغستان پہنچے جہاں انہوں نے ایک مسجد کا دورہ کیا اور مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پیوٹن نے سویڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کے واقعے کی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کا اقدام اگر روس میں سرزد ہوتا تو سزا دی جاتی کیونکہ روس میں قرآن پاک کی بیحرمتی جرم ہے۔