پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے، بھارت کی جیلوں میں کل 417پاکستانی (343شہری اور 74ماہی گیر)قید ہیں،پاکستان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کو رہا کیا جائے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  اس وقت بھارت کی جیلوں میں 417پاکستانی قیدی موجود ہیں، بھارتی حکام کو جو فہرست دی گئی ہے اس میں بھارتی جیلوں میں قید 343شہری اور 74ماہی گیر کا ذکر ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سزا پوری کرنے والے پاکستانیوں کو رہا کر کے وطن واپس بھیجے، اس کے علاوہ حکومت پاکستان نے گزشتہ روز 308بھارتی قیدیوں کی فہرست بھی بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی ہے،دفتر خارجہ نے بتایا کہ 42سویلین قیدی اور266ماہی گیروں کی فہرست بھارتی حکام کے حوالے کی گئی جبکہ بھارتی حکومت کی جانب سے بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن