اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری، چاروں صوبوں کے گورنرز، مولانا فضل الرحمن، بلاول بھٹو زرداری، خالد حسین مگسی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ایمل ولی خان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو ٹیلیفون کیا اور ان کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف آج منگل کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کونسل کے 23ویں اجلاس میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کو اجلاس میں شرکت کی دعوت بھارتی وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے دی ہے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عیدِ قرباں پر پاکستان بھر کے تمام بڑے شہروں بالخصوص لاہور میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کی بدولت لوگوں کی سنت ابراہیمی کی انجام دہی احسن طریقے اور بغیر کسی دقت کے ممکن ہو سکیَ پاکستان بھر کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں بالخصوص لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، وزراء ِ اعلی، چیف سیکٹریز اور ضلعی انتظامیہ کی اس امر میں کاوشیں قابلِ ستائش ہیں۔
شہباز شریف کے سیاسی رہنماؤں کو فون، عید کی مبارکباد، آج شنگھائی تنظیم اجلاس سے خطاب کرینگے
Jul 02, 2023