حکومت نے مشکل فیصلے کر کے پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا: حنا پرویز بٹ

لاہور (لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ لاہور کی یوتھ کوآرڈینیٹر حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی محنت کی بدولت آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا ہے۔ یہ عالمی سطح پر شہباز شریف کی لیڈرشپ کو تسلیم کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مشکل فیصلوں کے باعث پاکستان کو معاشی بحران سے نکالا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کاوشوں کی وجہ سے پاکستان کا انٹرنیشنل سطح پر اعتماد بحال ہوا ہے۔ عید کے موقع پر پاکستانیوں کو خوشخبری ملی ہے۔ بحرانی کیفیت سے نکلنے کیلئے آئی ایم ایف کا معاہدہ لازمی تھا۔ اس کیلئے مسلم لیگ (ن) نے اپنی سیاست دائو پر لگائی۔ مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کو سہارا دیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرنے والے آج شرم سے ڈوب مریں۔ شہباز شریف نے ہر طرح کی تنقید کا جواب اپنے کام سے دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ ہمیشہ تنقید کی بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...