لاہور (نیوز پورٹر)وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر عید کے تینوں دن شہریوں کی خدمت میں مصروف رہے۔ انہوں نے محکمہ صحت کے عملے کو ہدایت کی ہے کہ موسم برسات کے دوران ڈینگی لاروا کی افزائش کی روک تھام کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں۔ جہاں پانی کھڑا ہو ان جگہوں کو خشک کیا جائے قبل ازیں صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے راولپنڈی کے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ عید منائی۔ انہوں نے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، بے نظیر بھٹو ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجہ بازار کا دورہ کیا۔انہوں نے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور انہیں عید کی مبارکباد پیش کی۔