لاہور ( خصو صی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ممتاز دینی عالم، درجنوں دینی اور اصلاحی کتابوں کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ اپنی خواہشات اور مرضی کو اللہ کریم کی رضا اور احکامات کے مطابق ڈھالنا ہی قربانی کی اصل روح ہے۔ اللہ کے حضور ہمارا تقویٰ اور نیت کا خلوص پہنچتا ہے اس لیے اس میں دکھاوے اور نمائش سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔ یہ تہوار حضرت ابراہیم ؑ کے واقعہ کی یاد دلاتا ہے جو خالق حقیقی نے ہمیشہ کے لیے مسلمانوں پر فرض کر دیا اور اسے بخشش اور نجات کا ذریعہ بنا دیا۔قربانی کے ہر دور میں عبادت کا مستقل جز رہی ہے۔ حج مسلم اجتماعیت کا ایک عالمگیر مظاہرہ بھی ہے جو ہمیں اپنی کمزوریوں کا تدارک کرکے کی قوت واحدہ بننے کا درس دیتا ہے۔ اپنے نفس کے خلاف اللہ کریم کے احکامات کی بجاآوری میں اپنی قیمتی سے قیمتی چیز کی قربانی اس تہوار کا مقصد اور درس ہے .اللہ کا قرب اور رضا اس کے احکامات کی بجا آوری میں ہی پنہاں ہے۔
خواہشات کو اللہ کی رضا کے مطابق ڈھالنا قربانی ہے:مولانا فضل الرحمٰن بن محمد
Jul 02, 2023