وی سی ایف جے ایم یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل کا عید کے روز ہسپتا لوں کادورہ

Jul 02, 2023

لاہور(نیوز رپورٹر) وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل نے پرنسپل پروفیسر نورین اکمل کے ہمراہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ سرگنگارام ہسپتال، گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال اور گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ کا دورہ کیا اس موقع پر ایمرجنسی یونٹ کے پروفیسر صاحبان بشمول ہیڈ آف گائنی پروفیسر عائشہ ملک ہیڈ ٓف میڈیسن پروفیسر بلقیس شبیر پروفیسرٓاف میڈیسن پروفیسر محمد آفتاب سمیت تمام یونٹس کے سینیئر رجسٹرار موجود تھے۔وائس چانسلر صاحب نے ایڈیشنل میڈیکل سپریڈنٹ ڈاکٹر ظفر علی اور فیکیلٹی ممبران کے ہمراہ ایمرجنسی وارڈ اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا تفصیلی دورہ کیا انہوں نے فرداً فرداً مریضوں کی عیادت کی اور عید کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے دعائیں اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔وائس چانسلر اور پرنسپل نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر صاحبان کے ہمراہ کیک کاٹا اور ماں باپ بہن بھائیوں سے دور مریضوں کی خدمت میں مصروف ڈاکٹر صاحبان کے جذبے کو سراہا اور ان میں عیدی بھی تقسیم کی۔ وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ عید قربان ایثار محبت اور خدمت کا درس دیتی ہے۔ مریضوں کی خدمت اور ان کی دعائیں دونوں جہانوں میں کامیابی کا باعث ہیں۔وائس چانسلر نے پروفیسر نورین اکمل کے ہمراہ گورنمنٹ مزنگ ٹیچنگ ہسپتال میں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر صاحبان اور نرسز سے ملاقات کی اور مریضوں کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیراعلی پنجاب محسن رضا نقوی کی ہدایت کے مطابق وائس چانسلر ،پرنسپل کے ہمراہ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال شاہدرہ بھی گئے جہاں پر نئے تعینات شدہ ایم ایس ڈاکٹر سہیل ارشد رانا نے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزیدخبریں