غربا کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا اسلام کا طرہ امتیاز ہے: اشرف بھٹی

Jul 02, 2023

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عید مسلمانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف خوشی کاتہوار ہے اور خوشی کے موقع پر اپنے مالی لحاظ سے کمزور مسکین اور یتیموں کوبھی اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہی اسلام کا طرہ امتیاز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عشرہ ذوالحجہ کی فضیلت عام ایام سے دس گنا زیا دہ ہے اس میں کی گئی ہر نیکی کا اجر و ثواب کئی گنا زیا دہ ہے کیونکہ یہ واحد عشرہ ہے جس میں اسلام کے پانچ ارکان اکٹھے ہیں ہمیں اس عشرہ میں اللہ اکبر کی تکبیر کو صداؤں کو بلند کرنا چاہئے اسی عشرہ میں انفاق فی سبیل اللہ، صدقہ، زکوۃ کو کثرت سے ادا کرکے ہم دْنیا اور آخرت میں اللہ رب العزت کی نعمتوں، جنتوں کے حقدار بن سکتے ہیں قربانی شعائر اللہ میں سے ہے اس میں رعایا کاری اور دکھاوا نہیں ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں