لاہور(نامہ نگار)غالب مارکیٹ پولیس نے شیشہ پارٹی پر چھاپہ مار کر پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔غالب مارکیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان احمد، عمر، احسان، صدام اور اسد کو گرفتار کیا۔ ملزمان گلبرگ مین بلیوارڈ کہ نجی بینک کی چھت پر شیشہ پارٹی کر رہے تھے۔ ملزمان سے شیشہ ڈبیاں فلیور چلم اور ساؤنڈ سسٹم بی برآمد کیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔