موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانا ترجیح: سلطان علی خواجہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس  کے آئی جی سلطان علی خواجہ نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کو محفوظ اور آرام دہ بنانا موٹروے پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ موٹر ویز اور ہائی ویز پر اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف  ملک بھر  میں بھرپور کارروائی کی گئی۔3,943  پبلک سروس گاڑیوں کو زائد کرایہ وصول کرنے پر جرمانے کئے گئے۔ اوور لوڈنگ کرنے پر 15,272 پبلک سروس گاڑیوں کو جرمانے عائد کئے گئے۔ زائد کرایہ اور اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو16 ملین سے زائد جرمانے عائدکئے گئے۔ 

ای پیپر دی نیشن