لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گوجرانوالہ میں زمین تنازعہ پر فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ سینئر افسران مقتولین کے لواحقین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ، اور انصاف کی جلد از جلد فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔