لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران و اہلکاروں کیساتھ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عید الاضحٰی ادا کی۔ ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ اسٹیبلشمنٹ راجہ رفعت، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایم ڈی سیف سٹیز کامران خان، ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ریٹائرڈ و حاضر سروس اعلیٰ پولیس افسران، ڈی ائی جی آپریشنز علی ناصر رضوی، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل، ڈی آئی جی لاجسٹک اطہر اسماعیل، سی ٹی او مستنصر فیروز، ایس ایس پیز، ایس پیز سمیت پولیس افسران و اہلکاروں بھی اس موقع پر موجود تھے۔ نماز عید الاضحٰی کے بعد ملکی تعمیر و ترقی، سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا پولیس کی یادگار پر سلامی دی، یاد گار شہدا پولیس پر پھولوں کی چادر چڑھائی، شہدا کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ، امن و امان کیلئے پنجاب پولیس کے جوانوں نے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا، شہداء پولیس کی بے پناہ قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم امن کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ عید الاضحٰی پر صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی ، پنجاب پولیس عبادت گاہوں، اہم مقامات اور شہریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، پنجاب پولیس کے 36 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں اور شہر بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی پر امن ماحول میں سر انجام پائی۔ کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں دینا یا کسی بھی قسم کی معاونت قانونا جرم ہے اور شہری قربانی کی کھالیں پنجاب چیرٹی کمیشن سے منظور شدہ اداروں تنظیموں کے علاوہ ہرگز کسی کو نہ دیں۔
آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں نماز عید ادا کی
Jul 02, 2023