عالمی فوج داری عدالت میں اسرائیل پر ہرجانے کا مقدمہ

Jul 02, 2023

دی ہیگ (این این آئی)فلسطینی قانون ساز کونسل نے غزہ پر 17سال سے اسرائیل کی مسلط کی گئی ناکہ بندی پر تل ابیب کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں ایک نیا مقدمہ دائر کیا ہے۔ اگرچہ عالمی فوج داری عدالت میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے سیاسی نوعیت کے مقدمات پہلے بھی قائم کیے گئے ہیں مگر یہ پہلا موقع ہے جب مقدمے میں مالی معاوضے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔عالمی فوجداری عدالت میں دائر مقدمے میں اسرائیل پر غزہ کے محاصرے کے دوران نسل پرستی کے جرم کے علاوہ سوچے سمجھے قتل کے جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام بھی شامل ہے۔ قانونی شکایت میں عالمی فوجداری عدالت سے غزہ کی پٹی پر17 سال سے مسلط کردہ اسرائیلی محاصرہ ختم کرنے کا فیصلہ جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مزیدخبریں