لاہور(نیوز رپورٹر ) تعلیمی و رفاہی ادارے ’’الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن‘‘ کی طرف سے عیدالاضحی پر مخیر حضرات کے تعاون جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ریتڑہ، شادن لنڈکے علاوہ چولستان،چترال، گلگت، کوہستان،شمالی علاقہ جات،لاہور، کراچی، اوردیگر علاقوں کے سینکڑوں انتہائی غریب اورمستحق افراد کیلئے وقف قربانی کے 200 دوسو کے قریب چھوٹے بڑے جانور ذبح کیئے گے جہاں سے الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی سروے ٹیم کے ذریعہ ضرورت مند افراد تک باعزت طریقے سے پیکنگ شدہ گوشت کو انتہائی منظم انداز سے سینکڑوں غریب اورمستحق افراد میں تقسیم کیا گیا، الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین پیرحافظ محمد ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ چولستان کی خشک سالی کا سانحہ ہو یا بارش اور سیلاب سے تباہ کن حالات، الحمد للہ ’’الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن‘‘ ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے اور مختلف شہروں میں سیلاب زدگان کو 200مکانات تعمیر کرکے دینے کے علاوہ ان کوخوراک،لباس،تعلیم،میڈیکل سہولت اورصاف پانی مہیا کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سیلاب زد ہ علاقوںمیںالکہف فاؤنڈیشن کا قربانی کا گوشت تقسیم
Jul 02, 2023