لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی کرکٹر ایلن بارڈر پارکنسن کی بیماری میں مبتلا ہوگئے۔ایلن بارڈر کے مطابق2016ء میں پارکنسن کی بیماری کی تصدیق ہوئی، تاہم وہ یہ بات عوام کے سامنے نہیں لائے۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ لوگ ان کیلئے افسوس محسوس کریں۔ میری عمر 68 سال ہے، ڈاکٹر کہتے ہیں کہ اگر میں 80 برس کی عمر تک زندہ رہا تو یہ ایک معجزہ ہوگا۔