ورلڈ کپ، بھارت میں سٹیڈیمز اپ گریڈ کرنے کا پلان تیار

Jul 02, 2023

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے تمام وینیوز کو مزید اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ کے وینیوز کیلئے امپورٹڈ گھاس، نئی آئوٹ فیلڈز اور بہتر فلڈ لائٹس کی تیاری جاری ہے۔ ہر ورلڈ کپ وینیو کو بھارتی بورڈ کی جانب سے 50 کروڑ روپے ملیں گے، آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل انفراسٹرکچر پر رقم خرچ کی جائیگی، منصوبے کے مطابق ممبئی کے سٹیڈیم میں نئی فلڈلائٹس کی تنصیب ہو گی۔ممبئی کے سٹیڈیم میں کارپوریٹ باکسز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، لکھن میں نئی پچز بچھائی جائیں گی، کولکتہ میں ڈریسنگ رومز کو آپ گریڈ کیا جائے گا، دھرم شالہ میں آٹ فیلڈ کیلئے امپورٹڈ گھاس استعمال ہو گی، پونے میں ضرورت کیلئے ایک فلور بنایا جا رہا ہے۔دہلی میں سٹیڈیم کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ورلڈ کپ میچز کا انعقاد 10 وینیوز پر ہو رہا ہے، ہر وینیو کی اس وقت مختلف ضرورت ہے جو پوری کی جا رہی ہے۔بعض سٹیڈیمز میں ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی جا رہی ہیں جبکہ کچھ سٹیڈیمز کی نشستوں اور ٹوائلٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں