لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کرکٹ نے بھارت کیخلاف 2ٹیسٹ میچز کیلئے18رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کریگ بریتھ ویٹ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت کریں گے۔ویسٹ انڈیز کے سکواڈ نے انٹیگوا میں ٹریننگ شروع کر دی جیسن ہولڈر، کائل مائرز، الزری جوزف اور روسٹن چیز سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔سکواڈ کے زیادہ تر کھلاڑی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کوالیفائر کے بعد رپورٹ کریں گے۔آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ 9جولائی کو ختم ہو گا جبکہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 جولائی سے شروع ہو گا۔