لاہور(سپورٹس رپورٹر )ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستان کبڈی ٹیم جولائی میں ایران کا دورہ کرے گی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری محمد سرور نے بتایا کہ پاکستان کبڈی ٹیم 7سے 22جولائی تک ایران کا دورہ کریگی۔دورے میں تین میچز کے علاوہ مشترکہ ٹریننگ کیمپ بھی لگایا جائے گا جس کا مقصد ایشین گیمز کی تیاری ہے۔ مشترکہ کیمپ اور تینوں میچز تہران میں ہوں گے۔محمد سرور کے مطابق کوشش ہوگی کہ اس دورے کے بعد ایرانی ٹیم بھی اگست میں پاکستان کا دورہ کرے تاہم کوریا کیساتھ سیریز پر حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔واضح رہے کہ ایشین گیمز 23 ستمبر سے چین میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان کبڈی ٹیم رواںماہ ایران کا دورہ کرے گی
Jul 02, 2023