یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب لاہور کی میوزک سوسائٹی نے یونیورسٹیوں، DAIs اور HEIs کے درمیان موسیقی کے مقابلے کا انعقاد کیا۔ 17 اہم اداروں کے تقریباً 70 ہونہار طلباء نے اس موسیقی مقابلہ کے تحت 4 زمروں میں حصہ لیا: کلاسیکل/سیمی کلاسیکل،2 لوک/صوفی، لایٹ (پاپ/غزل) اور4 انسٹرومنٹ مقابلوں میں حصہ لینے والی ٹیمییں متعد اداروں سے تھیںجن میںFCCU DHJ, PU, UMT, GCU, GCCL, UET, PGC, KC LCWU, UOL, SU, CMIS, GCU Fsd, RIU, QLC شامل ہیں۔
پٹیالہ گھرانہ کے کلاسیکل گلوکار رستم فتح علی خان (تمغہ امتیاز)، مشہور لوک گلوکار عبدالرؤف (الحمرا آرٹس سنٹر میں میوزک ٹیچر) اور مسٹر ارشد کھوکھر نامور گلوکار مقابلے کے جج تھے۔
اس کے علاوہ، سرٹیفکیٹس، پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن کے لیے بالترتیب 30,000 روپے، 20,000 روپے اور 10,000 روپے کا نقد انعام دیا گیا، تاہم، مجموعی طور پرٹیم ٹرافی کے ساتھ بھی 30,000 روپے کاایک علیحدہ نقد انعام رکھا گیا۔
مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کے نتیجے میں درج ذیل طلباء نے پوزیشنیں حاصل کیں جن کے بالترتیب نام درج ذیل ہیں۔
لوک/صوفی:
اول : محترمہ عائشہ طارق۔ پی جی سی،
دوم: محترمہ ماہم طاہر جی سی یو لاہور
سوم: محسن علی جاوید جی سی یو لاہور
ہلکی گلوکاری (غزل/پاپ) زمرہ:
اول: روحیل اصغر پنجاب یونیورسٹی،
دوم: علی رئیس یو ای ٹی،
سوم: محترمہ مریم صدیقی جی سی یو لاہور،
آلات کی قسم:
اول: سنیل جان ڈی ایچ این (طبلہ)
دوم : ایم روشن یو او ایل (دربوکا)
سوم: محمد ہارون سپیریئر یونیورسٹی (کی بورڈ)
کلاسیکی/نیم کلاسیکی زمرہ:
اول: میثم عباس جی سی یو لاہور
دوم: احسن ملک UMT،
سوم: سید اصغر علی گیلانی، رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی۔
مقابلوں میں جی سی یو لاہور نے بحیثیت مجموعی ٹرافی جیتنے وا لی ٹیم کا اعزاز پایا ۔ اس یونیورسٹی سے ڈاکٹر خالد منظور بٹ، ڈین، فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز اور سرپرستِ مِیوزک سوسائٹی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے۔ پرفارمنگ آرٹس کے فروغ اور ابھرتے ہوئے فنکاروں کی پذیرائی کے لیے یہ مقابلے UCP کی زبردست کاوش سمجھے جاتے ہیں۔