پاکستان میں ایندھن کی قیمت میں اضافے سے مہنگائی بڑھ گئی ، بلوم برگ

Jul 02, 2024

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ ) جون کے مہینے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح 6 ماہ بعد پہلی مرتبہ بڑھی۔ اس کی وجہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ تھا۔ روزمرہ اشیا  کے کنزیومر انڈیکس میں ایک سال کے مقابلے میں 12 اعشاریہ 57 فیصد اضافہ ہوا۔ بین الاقوامی مالیاتی ویب سائٹ بلوم برگ کے مطابق حکومت کو توقع تھی کہ ملک میں باسی ہو جانے والی اشیا  کی قیمتیں بڑھیں گی۔ سٹیٹ بینک نے بھی پیش گوئی کی ہے بجلی کی بڑھتی قیمت اور ٹیکسوں کی وجہ سے قلیل مدت میں مہنگائی بڑھے گی۔

مزیدخبریں