آئی ایم ایف خود مختاری کیلئے خطرہ‘ پٹرول کی قیمت عالمی سطح پر بڑھی: خواجہ آصف

Jul 02, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر بڑھی ہیں اس لئے بڑھائی ہیں۔ ایسوسی ایشن منسٹری میں اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے۔ سابق وزیر غلام سرور قوم مجرم ہیں۔ پی پی اور ایم کیو ایم کی لڑائی ختم کرنے میں وزیراعظم کو کردار ادا کرنا چاہئے۔ آپریشن عزم استحکام میں کوئی نقل مکانی نہیں ہو گی ہمیں دہشت گردی کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ آپریشن مخصوص جگہوں پر ہو گا۔ آٹھ فروری کے انتخابات کے فیصلے میں جے یو آئی اور اے این پی دونوں شامل تھیں۔ جماعت اسلامی جب جمعیت طلباء کے ہاتھ آئی تو وہ کمپرومائز ہو گئی۔ ٹیکس آئی ایم ایف کے دباؤ پر لگایا گیا ہے۔ آئی ایم ایف پاکستان کی خود مختاری کیلئے خطرہ ہے۔ میرا شہر سیالکوٹ ایکسپورٹ کا مرکز ہے۔ ایکسپورٹرز پر جو ٹیکس لگایا گیا ہے اس سے ایف بی آر کی کرپٹ مافیا کو فائدہ ہو گا۔

مزیدخبریں