پاکستان پر زور دیا آئین کے مطابق عوامی حقوق کا احترام کیا جائے  نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام کیا جائے۔ نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویرانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکی اعلیٰ حکام نے مسلسل نجی اور عوامی طور پر پاکستان پر زور دیا ہے حکومت پاکستان انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے، اس میں اظہار رائے کی آزادی، پرامن اجتماع اور مذہبی آزادی بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن