کوئٹہ: پولیس تھانہ کی سب جیل دکی سے تین قیدی فرار 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) پولیس تھانہ دکی میں موجود سب جیل دکی سے تین قیدی فرار ہوگئے، پولیس نے مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی۔ تین قیدی واش روم میں موجود روشن دان کو توڑ کر فرار ہوئے، قیدی صبح واش روم کے لیے حوالات سے نکالے گئے تھے، سب جیل دکی میں کل 13 قیدی موجود ہیں، فرار ہونے والے تینوں قیدی ڈکیتی کے دومختلف واقعات میں قید تھے۔پولیس کے مطابق دو قیدی چمالنگ جبکہ ایک قیدی کا تعلق سنجاوی سے ہے، مفرور قیدیوں میں عصمت اللہ، کبیر اور صدیق شامل ہیں مفرور قیدیوں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...