بنک 3 روزہ بندش کے بعد  آج کھلیں گے

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک بھر میں بنک تین روز کی بندش کے بعد آج بروز منگل کھلیں گے۔ ملک بھر میں بنک ہفتہ ‘ اتوار کی معمول کی تعطیلات کے ساتھ یکم جولائی پیر کے روز مالی سال کی کلوزنگ کی وجہ سے بند رہے۔ بنکوں کا عملہ ڈیوٹی پر موجود رہا تاہم عوامی لین دین نہیں کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن