Do More Tex پنجابی ترجمہ !! لگ پتہ جائے گا!!

تحریر جاوید اقبال بٹ
مدینہ منورہ
Do More Tex

پنجابی ترجمہ !! لگ پتہ جائے گا!!

مضبوط معشیت کی بحالی کہ لئے مضبوط ٹیکس پالیسی اور من مانی ریاست پاکستان کی خواھشات کیلئے 24 کروڑ عوام سرخم تسلیم کرتے ھوئے اور مضبوط اسٹبلشمنٹ ،بیورو کریسی ،عدلیہ اور پارلیمنٹرین ،اور بیرون ملک سفارت خانوں کہ لئے مضبوط قومی خزانہ بھرنے کہ لئے عظیم اقدامات کو پوری قوم خوش دلی سے قبول و مقبول کرتی ھے
تاکہ انکی اداروں کی تنخوائیں مراعات ،رھائش کہ لئے بجلی گیس کے فری بل ارائش و تزھین ، فری ھوائی ٹکٹ اور ریلوے ٹکٹ ،300 سے 800 لیڑ ماھانہ فری پڑول اور 25 فیصد تنخواوں میں اضافہ سمیت اور ائندہ بھی جب بھی جتنے مزید ٹیکس لگیں گے قوم خوش دلی سے قبول کر لے گی تحریک انصاف کے دور حکومت میں تو 1000 روپیہ فی لیڑ تک پڑول کی قیمت قبول کہ نعرے لگتے تھے یہ بھی اسی جانب قدم ھے مگر بہت سست ھے ھم چاھتے ھیں تیزی سے قدم بڑھاو اور مزید ٹیکس لگاو 12500 روپیہ سفری ٹیکس بیرون ملک فی ٹکٹ ھوائی جہاز خوش آیند ھے
 بیرون ملک سفر پر جاتے ھوئے بھی ان کی چمڑی ادھیڑ لو، پھر موٹر وے ٹول ٹیکس،گیس ،بجلی بل میں اضافہ ،پراپراٹی ٹیکس،جنرل سیلزٹیکس میں اضافہ ، قوم سب فیصلے خوش دلی سے قبول و مقبول کرتی ھے آپ بے شک مالیاتی اداروں سےجس پر تحریک انصاف نے ائی ایم ایف سے جن شرائط پر قرضے اور ٹیکس لگانے کا معائدہ کیا تھا یہ حکومت بھی معائدے کی پاسداری کر رھی ھے
اب حکومت کو چاھئے مزید 1 لاکھ روپیہ کا ٹیکس لگا دے جنہوں نے ایک دفعہ عمرہ اور حج کا ویزہ لگوا چکے ھوں اب دوبارہ عمرہ اور حج کی سعادت سے قبل 01 لاکھ روپیہ ٹیکس دیں کیونکہ یہ دوسروں کاحق مارتے ھیں 
ھم حکومت کی ھر جائز و ناجائز ٹکیسوں کی بھرمار کو کھلے دل سے تسلیم و تائید حمایت کرتے ھیں 24 کروڑ عوام اشرافیہ کی خدمت کہ لئے چشم براہ ھے آپ نے جتنے ٹیکس لگانے ھیں مجبور یا خوش ھو کر ٹیکس تو دینا بنتا ھے پھر کیوں نہ یہ ٹیکس خوشی خوشی ادا کریں 
ھم کوئی غلام قوم ھیں ھمارہ ازاد ملک ھے سبز ھلالی پرچم ھے
 اور قائد اعظم کے مشکور ھیں کے گوروں سے ازادی دلائی اور اپنے عظیم کاٹھے گورے جو اسٹیبلشمنٹ ،بیوروکریسی پارلیمنٹرین اور عدلیہ میں موجود ھیں ھم ان کی خدمت اور تابعداری اور ان کی حاکمیت کو تسلیم کرتے ھیں 
پاکستان زندہ باد 
جب بھی اواز دینا قوم ٹیکس دینے کو ھمیشہ تیار پاو گئے

ای پیپر دی نیشن