لاہور (نیوز رپورٹر)پیپلز پارٹی پنجاب سیکرٹریٹ میں لیبر یونینز کے نمائندوں نے پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چوہدری منظور نے کہا کہ لیبر یونینز کا 3 جولائی کو لاہور میں ہونے والے نجکاری اور پی ڈی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کیخلاف احتجاج میں پیپلزپارٹی شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں، شامل ہونے کا فیصلہ سی ای سی کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر نہیں ہو سکتی حکومت اگر پی آئی اے کا معاملہ پارلیمنٹ میں لیکر آتی ہے تو خلاف ووٹ کرے گی‘ ن لیگ کیساتھ معاہدے کے کچھ نقاط پر عملدرآمد ہو گیا کچھ پر رہتا ہے۔ انہوں نے کہا بجٹ میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لیا جارہا اور مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔