لاہور (خصوصی نامہ نگار )کیتھولک کمشن بین المذاہب وبین الا کلیسیائی مکالمہ پاکستان کے زیراہتمام فلیٹیز ہوٹل میں مسیحی، مسلم ‘ہندو اورسکھ مذہبی اورسماجی رہنمائوں نے گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔ کیتھولک بشپ آف ملتان یوسف سوہن نے کہا معاشرے میں بڑھتی عدم برداشت اورمتشدد رویوں کی سوچ ہمیں ایک دوسرے سے دور کررہی ہے۔ تحمل مزاجی سے نفرتوں کو محبتوں میں بدلنا ہوگا کیونکہ عدم برداشت پاکستان میں ترقی کی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا جڑانوالہ‘سرگودھا اور سوات واقعات کی پر زورمذمت کی۔ امام بادشاہی مسجد مولانا عبدا لخبیرآزادنے کہا اقلیتوں کوتحفظ فراہم کرنا اسلامی جمہوریہ پاکستان کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔ہمیں چاہیے ملکرملک کو دشمن سے بچائیں۔ مقررین میں فادر پاسکل پولوس اوپی‘ علامہ زبیر احمد مفتی‘ عاشق حسین، سہیل احمد‘ فادر خالد رشید عاصی‘ سردار کلیان سنگھ‘ ڈاکٹر مرقس فدا‘ علامہ بدر منیر چشتی، کاظم رضانقوی ودیگر شامل تھے۔
کیتھولک کمشن بین المذاہب کے زیراہتمام مذہبی ‘سماجی رہنمائوں کی گول میز کانفرنس
Jul 02, 2024