لاہور(نیوز رپورٹر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ پنجاب اور لیسکو حکام سے اپیل کی ہے کہ گرمی شروع ہوتے ہی شہر کے وسطی علاقے مزنگ میں شدید لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ہر ایک گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے لوگوں کا ذریعہ معاش تو متاثر ہی ہے ساتھ ہی ساتھ گھروں میں موجود معصوم بچوں‘ خواتین اور بزرگوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ خدارا ہمارے علاقے میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کیا جائے۔