لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر بجلی کی قیمتوں اور ایل پی جی مافیا کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔ ملی رکشہ یونین سول سوسائٹی تاجر برادری سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی خطاب کرتے کہا مزدور کو کرائے کے گھروں میں بجلی بل 2 لاکھ روپے آرہا ہے جبکہ رکشہ ڈرائیورز کو 160 روپے والی ایل پی جی 380 روپے میں بلیک میں مل رہی ہے ۔انہوں نے کہا مرکزی مسلم لیگ مزدور طبقے کوتنہا نہیں چھوڑی گی۔ ملی رکشہ یونین کے صدر رانا شمشاد نے کہا مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد اور سود کی شرح میں اضافہ کیا جارہا۔ حکومت کا اسمبلی ممبرز کی مراعات میں اضافہ ناقابل برداشت ہے۔
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مہنگی بجلی کیخلاف پریس کلب کے باہراحتجاج
Jul 02, 2024