الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے  معصوم فلسطینی بچوں میں دودھ کی تقسیم 

لاہور (خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کاغزہ کیلیے فلسطین ریلیف آپریشن جاری ہے۔ ہر 10میں سے 9بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔  الخدمت نے نوزائیدہ اور معصوم فلسطینی بچوں کودودھ فراہم کیاہے۔  صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا غزہ میںغذائی قلت کے شکار ان بچوں میں اب رونے کی ہمت بھی باقی نہیں رہی۔مضرصحت غذاکے استعمال سے سینکڑوں بچے خون کے امراض کا  شکار ہوچکے ہیں۔ الخدمت کے رضاکار غزہ فلسطین میں متاثرین کوہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی جدوجہدکررہے ہیں۔دودھ کی تقسیم کا مقصد انسانی بحران سے متاثرہ غزہ کے معصوم بچوں کی حالت زار اور غذائی قلت کو ختم کرنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...