لاہور(نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن نے گیس کی ترسیل اور تقسیم کو بڑھانے کیلئے 3 اہم سنگ میل کامیابی سے حاصل کیے ہیں۔ لاہور ریجن کی لاہور ایسٹ اور لاہور ویسٹ ریجنز میں تقسیم 6ماہ میں مکمل ہوئی۔ ایس ایم ایس قصور، ایس ایم ایس فیروز پور، ایس ایم ایس برکی، اور ایس ایم ایس ڈیال نامی 4 نئے ان پٹ سورسز شامل کیے گئے ہیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے بہتر آپریشنل کارکردگی کو یقینی بنانے کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے نیٹ ورک کو الگ کرنے کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔ کشمیر ہائی وے کیساتھ گیس کے بہتر بہائو کیلئے 24 انچ کی لائن ڈالی گئی جس سے دونوں شہروں کیلئے پریشر اور سپلائی میں اضافہ ہوگا۔اسلام آباد ریڈ زون اور بلیو ایریا میں کم پریشر کے مسائل حل کرنے کیلئے 24 انچ اور 18 انچ کی نئی لائنیں بچھائی گئیں، ساتھ ہی راولپنڈی میں ایس ایم ایس رانیال کی جانب سے 18 انچ کی لائن بھی بچھائی گئی۔ یہ منصوبے دسمبر 2024ء کے بجائے 30 جون تک مکمل کر لیے گئے۔