لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اورنبی کریمؐ کی اطاعت کے بغیرعمل بے سود ہے،اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں اسی عمل کی قدروقیمت ہے جوفرمان رسول کریمؐ کے مطابق ہے،انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جوزندگی کے ہرشعبے اورہرلمحے کے لیے مکمل رہنمائی کرتا ہے ۔سیاسی ،سماجی کاروباری ،انفرادی اوراجتماعی معاملات جب تک رسول کریمؐ کی تعلیمات کے مطابق رہے تب تک مسلمان غالب رہے لیکن جب اللہ تعالٰی کے احکامات اورحضورنبی کریمؐ کے فرامین سے روگردانی کی، سیاست ،سماج اورمذہب میں من مانی شروع کردی، مشن اوراصل مقصد حیات سے ہٹ گئے۔