لاہور( کامرس رپورٹر)سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے قومی معیشت میں ایس ایم ای سیکٹرکے کردار کو مزید فعال بنانے کیلے کلسٹر پر مبنی 10سالہ ترقیاتی منصوبہ پیش کر دیا۔منصوبے کا افتتاح وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈاکٹر فخر عالم عرفان نے مائیکرو ، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ تقریب سے سمیڈا کے سی ای اوسقراط امان رانا، جنرل منیجرزنادیہ جہانگیر سیٹھ اورراجہ حسنین جاوید نے بھی خطاب کیا۔وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار ڈاکٹر فخر عالم نے کہا مجھے خوشی ہے کہ ترقیاتی منصوبے میں فروٹ اینڈ ویجی ٹیبلز، ای بائیک، فارماسیوٹیکل، سی فوڈز اور ماربل و گرینائٹ کی صنعتوں کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے امید ہے مذکورہ ترقیاتی پلان اگلے دس برسوں میں برآمدات، روزگار اور جی ڈی پی میں نمایاں اضافے کا موجب بنے گا۔