اہل سنت کی 30سے زائد جماعتوں کا آپریشن عزم استحکام کی حمایت کا اعلان 

Jul 02, 2024

لاہور(خصوصی نامہ نگار)اہل سنت جماعتوں کا مشترکہ اجلاس انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹریٹ ایوان خیر لاہور میں ہوا۔اجلاس میں 30 سے زائد اہلسنت جماعتوں کے قائدین اور ذمہ دارن نے شرکت کی۔مشترکہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں 30 سے زائد اہل سنت جماعتوں نے آپریشن عزم استحکام کو عظیم جہاد قرار دیتے ہوئے بھرپور تائید و حمایت کا اعلان کرتے کہا کہ آپریشن عزم استحکام کی حمایت ہر پاکستانی پر فرض ہے۔اس آپریشن کیلئے ریاستی اداروں کو فری ہینڈ دے دیا جائے۔پاکستان کیخلاف اعلان جنگ کرنے والوں کو بچانے کی کوششیں ملک سے غداری کے مترادف ہیں۔ دہشت گردی سے اسلام بدنام اور پاکستان کمزور ہوا ہے۔  تمام طبقات اپنا اپنا کردار ادا کریں، آپریشن عزم استحکام سے ملک میں امن آئے گا۔سیاست دان ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو بھڑکانا بند کریں اور سیاست حدود و قیود میں رہ کرکریں۔محب وطن اہلسنت آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پاک فوج کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

مزیدخبریں