لاہور( کامرس رپورٹر)چیئرمین پنجاب ریو نیو اتھارٹی ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24کے غیر حتمی اعداد و شمار کے مطابق پی آر اے نے239 ارب سے زائد کا ٹیکس جمع کیا اور امید ہے کہ مالی سال کا سول اکائونٹس فائنل ہونے تک ریونیو میں مزید اضافے کا امکان متوقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ماہ جون میں پنجاب سیلز ٹیکس کی مد میں 29ارب5 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس جمع کیا جبکہ گزشتہ مالی سال ماہ جون میں 26ارب 71 کروڑ روپے جمع ہوئے تھے،یہ وصولی گزشتہ سال کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے۔مالی سال 2023-24میں سیلز ٹیکس کی مد میں 233ارب 43کروڑ وصول ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کی اس مدت میںسیلز ٹیکس کی مد میں 191 ارب 21 کروڑ جمع ہوئے تھے ،یہ وصولی 17 فیصد زیادہ ہے۔پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد 2024میں 10.2 ارب روپے جبکہ 2023 میں 5.3 ارب اکٹھے ہوئے تھے۔پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈز کی یہ وصولی 92 فیصد زیادہ ہے ۔