لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ کھلی کچہری میں آنیوالے شہری قابل عزت ہیں۔میرٹ کے مطابق بلا تاخیر قانونی کارروائی سے متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران کیا۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کھلی کچہری میں شرکت کی۔محمد فیصل کامران نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا شہریوں کے مسائل کے ازالے اور انہیں ریلیف پہنچانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگائی جارہی ہے۔کھلی کچہری میں جاری احکامات بارے متعلقہ افسران سے فالو اپ کیا جارہا ہے اور شہریوں سے بھی ان کے مسائل و شکایات کے حل بارے فیڈ بیک لیا جا رہا ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی شکایات کے حل کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔
کھلی کچہری ،آنیوالے شہری قابل عزت ، ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جارہا ہے:فیصل کامران
Jul 02, 2024