محرم ،حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے عرس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات  

لاہور(نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات پر حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے 782 ویں عرس پر ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی قیادت میں پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔پاکپتن میں محرم الحرام و عرس حضرت بابا فرید کے موقع پرسکیورٹی انتظامات کیلئے 3000 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران فرائض سرانجام دینگے۔ڈی پی او پاکپتن ،آر پی او ساہیوال محبوب رشید اور کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے بھی دربار بابا فرید الدین کادورہ کیا۔آر پی او ساہیوال اور کمشنر ساہیوال نے انتظامات کو چیک کیا۔ ڈی پی او پاکپتن نے آر پی او اور کمشنر کو محرم الحرام اور عرس حضرت بابا فرید کے موقع پر کیے جانیوالے انتظامات بارے بریفنگ دی۔  ضلع بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس پر تقریباً 1400 ،عرس حضرت بابا فرید الدین پر 1600 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...