کابل(نوائے وقت رپورٹ ) افغانی کی قدر مزید مستحکم کرنے کے لیے بینک آف افغانستان آج ایک نیلامی میں 15 ملین ڈالر فروخت کر رہا ہے۔بینک آف افغانستان نے آج مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر (70.95) افغانی میں فروخت ہونے کی خبر دی ہے.پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ بینک نے تمام منی چینجرز اور کمرشل بینکوں سے کہا کہ ٹینڈرز جیتنے والوں کو دن کے اختتام تک اپنے اکاؤنٹس کا حساب کلئیر کرنے کا پابند کیا گیا۔