شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ہیومن رائٹس ٹائم لائن شیخوپورہ کے انتخابات مکمل نومنتخب عہدیداران کی حلف وفاداری کی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی انسانی حقوق کے علمبردار صدر لیگل کونسل ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان اشتیاق چوہدری تھے جنہوںنے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیاحلف اٹھانے والوںمیں میاں جاوید محمود چاچو چیئرمین، عبدالحمید بھٹی سینئر وائس چیئرمین، محمد اشرف نقوی وائس چیئرمین، رانا محمد اکرم ضلعی کوآرڈینیٹر، الیاس ساجد بھٹہ صدر، حافظ نعمان فرید جنرل سیکرٹری، محسن فرید مغل ایگزیکٹو ممبر، ڈاکٹر شاہدہ یاسمین صدر خواتین ونگ شیخوپورہ، شاہدہ پروین جنرل سیکرٹری، مسز نادیہ رفیق ایڈووکیٹ اطلاعات سیکرٹری، رانا اجمل شہزاد سینئر نائب صدر، محمد اکرم سرہندی، منیر احمد خان، امجد سعید بلوچ، طارق خان نائب صدور، رانا مشتاق احمد ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، سعید اقبال جنجوعہ فنانس سیکرٹری، ڈاکٹر محمد نواز اطلاعات سیکرٹری شامل ہیں تقریب میں شفیق اشرفی،شفقت حسین ، مرزا ارشد اقبال ، شفیق مغل، بیگم فرزانہ مسعود، انیلہ ریاض ، اے ایم شکوری ، حاجی رانا الیاس، میاں محمود احمد، فیاض احمد ڈار، حاجی سلیمان، رانا شاہد لطیف و دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر صدر لیگل کونسل ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان اشتیاق چوہدری نے کہا کہ نبی آخرالزماں حضرت محمد ؐ کی انسان دوستی اور تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر ہم دنیا آخرت کی کامیابیاں اوربھلائی حاصل کرسکتے ہیں۔