قصور (نمائندہ نوائے وقت) قصور شہر میں ہونے والی مون سون کی پہلی بارش نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا پول کھول دیابارش کی وجہ سے شہر کی تمام سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، پانی گھروں اور دکانوں میں میں داخل ہو گیا لاکھوں کاسامان کباڑ بن گیاشہری اور تاجر سراپا احتجاج بن گئے۔ قصور شہر میں ہونے والی حالیہ مون سون کی پہلی بارش نے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا پول کھول دیا شہر کے مختلف علاقے کچہری روڈ،چوک قتل گڑھی،نیا باز،رڑہ گجراں ،بستی شاہدرہ،کوٹ حلیم خاں،شفیع والا چوک،شہبازخاں روڈ کچی آبادی، قادراباد، کھاراروڈ و دیگر ملحقہ علاقوں میں بارش سے جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب بن گئے۔سیوریج کی صفائی کے نا قص انتظامات سے بارش کا پانی گھر وں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔شہریوں اور تاجروں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
قصور: انتظامیہ کی غفلت ‘ بارش کا پانی گھروں‘ دکانوں میں داخل‘ عوام سراپا احتجاج
Jul 02, 2024