ٹیم میں سرجری سے متعلق کچھ علم نہیں: شاہین آفریدی 

Jul 02, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹر شاہین آفریدی میں ٹیم میں سرجری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ شاہین شاہ آفریدی  ٹیم میں سرجری سے متعلق سوال گول کرگئے اور کہا کہ اس بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے لیکن ہمیں کرکٹ میں بہت کچھ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی انتہائی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا تھا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔ پاکستانی کرکٹ اس وقت اپنی سب سے کم درجہ کی پرفارمنس پر ہے قوم جلد بڑی سرجری ہوتے ہوئے دیکھے گی۔

مزیدخبریں