قصور (نمائندہ نوائے وقت)سرحدی گاوں الاکے سے ہربنس پورہ لاہور کے رہائشی پچاس سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی۔ گزشتہ روز گنڈا سنگھ پولیس نے عوامی اطلاع پر الاکے گاوں کے قریب واقع 8 ہزاری پل کے قریب سے ایک شخص کی نعش قبضہ میں لی ۔ پولیس نعش بلھے شاہ ڈسٹرکٹ قصور ہسپتال منتقل کر دی۔ نعش کی شناخت محمد زمان کے نام سے ہوئی ۔