نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)سابق امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی سابق نائب تحصیل ناظم تحصیل مریدکے سابق ناظم سٹی نارنگ تحریک انصاف کی اہم شخصیت چوہدری ساجد بشیر بٹرنے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی گزشتہ روز نجی شادی ہال میں ان کی طرف سے وفاقی وزیر راناتنویرحسین ‘ رکن قومی اسمبلی رانااحمد عتیق انور اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض کے اعزاز میں تقریب میں چوہدری واجد علی خاں‘ ملک محمدیوسف ‘ سردار نعیم رضا مان ‘ اظہر سہیل چوہان ‘ اعظم علی باجوہ ‘ ظہیر احمدبٹ‘ غلام عباس گجر‘ حافظ عون الباری‘ چوہدری اصغر بوگی و دیگر نے شرکت کی چوہدری ساجد بشیر بٹر نے وفاقی وزیر راناتنویرحسین پر مکمل اعتماد کااظہار کرتے ہوئے ہمیشہ انکے ساتھ چلنے اور ہر طرح کے تعاون کایقین دلایا۔