صدر مرکزی انجمن تاجران کے کیشئرسے ڈاکو لاکھوں روپے لے گئے‘ تاجر سراپا احتجاج 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز کے کیشئرز سلیمان وغیرہ سے غریب آباد کے قریب چار ڈاکوؤں نے 16 لاکھ 75 ہزار روپے چھین لئے اور فرار ہوگئے جس پر تاجر برادری سراپا احتجاج بن گئی جبکہ صدر مرکزی انجمن تاجران میاں ذیشان پرویز نے جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، سینئر نائب صدر احمد خورشیدچوہدری، نائب صدر شیخ عظیم جاوید، چیئرمین حاجی یعقوب بگا شیخ و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں مگر پولیس جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے اور تاجروں و شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے تاجر طبقہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے جو آج بڑھتے جرائم کی وارداتوں کے باعث شدید خوف میں مبتلا ہے ۔ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ڈکیتی کی مذکورہ واردات سمیت تاجروں سے ہونے والی سٹریٹ کرائم کی تمام وارداتوں کے مجرموں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...