سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت،، بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ ملکی سا لمیت کیخلاف کسی کو انگلیاں اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،اندرونی اختلافات اپنی جگہ تمام جماعتیں متحد ہو کرون پوائنٹ ایجنڈا پر عمل پیرا ہوں،پاکستان پر معاشی پابندیوں کی بات کرنے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے، جس ملک کی فوج کو متنازعہ بنایا جائے وہ ملک متنازعہ ہو جاتے ہیں،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے اندر ہمارے اختلافات ہو سکتے ہیں، قوم کا واضح موقف رہاہے کہ ملک کی سلامتی کیلئے کوئی کمپرومائز نہیں کیاجاسکتا۔