شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)اٹلی پلٹ اوورسیز پاکستانی پر فائرنگ کرنیوالے ملزموں گرفتار کرکے تھانہ صدر شیخوپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، تفصیلات کے مطابق کرلکے مینارہ کا رہائشی شاہد علی اٹلی میں روزگار کے سلسلہ میں دس سال سے مقیم تھا جو گزشتہ روز وطن واپس لوٹا اور اپنے گاؤں کرلکے مینارہ میں منعقدہ میلہ میں شرکت کیلئے گیا کہ ملزم ناصر گادی نے 30 ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور فائرنگ شروع کر دی ۔ شاہد علی کے 15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔پولیس نے ملزموں کا تعاقب کر کے ناصر گادی،رضوان اور عامر کو گرفتار کرلیا ۔ ملزموں سمیت منظر الرحمن، عادل حنیف، عابد راشد، عامر علی، رضوان، ذکاء اللہ و 25 نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔متاثرہ اوورسیز پاکستانی شاہد علی و اہل علاقہ نے ڈی پی او بلال ظفر شیخ، ایس ایچ او تھانہ صدر میاں اظہر و پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا، شاہد علی کے بھائی مدعی مقدمہ افتخار احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم میری والدہ کی ملکیتی اراضی پر قابض ہوناچاہتے ہیں جس کی وہ بارہا کوششیں کرچکے ہیں اور شاہد علی پر کیا گیا قاتلانہ حملہ بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔